نیویارک (پاکستان نیوز) جسٹن آماش نے لائبرٹیرین جماعت کے صدر کی نامزدگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے ، جسٹن ماش لائبرٹیرین جماعت کو وائٹ ہاﺅس کی تیسری بڑی جماعت بنانے کے لیے پر عزم ہیں ، جسٹن آماش کا کہنا تھا کہ پارٹی کے صدر کی نامزدگی کے لیے مہم کا حصہ بننا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور ہم اس سلسلے میں بہت پرجوش ہیں کہ پارٹی کے اہم مرحلے کو انجام دینے جا رہے ہیں ۔