سیاہ فام فربہ خاتون معروف میگزین ووگ کی سرورق کی زینت بن گئی

0
231

نیویارک سٹی(پاکستان نیوز) پہلی بار سیاہ فام فربہ خاتون معروف میگزین ووگ کی سرورق کی زینت بن گئی ہیں۔دنیا کے معروف فیشن میگزین ووگ نے اپنی 85 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک فربہ سیاہ فام خاتون کو سرورق کی زینت بناکر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔رواں برس جون میں ہی ووگ نے پہلی بار ایک 85 سالہ خاتون کو سرورق کی زینت بنایا تھا۔ میگزین کے اکتوبر کے شمارے کے لیے 32 سالہ امریکی گلوکارہ لیزو کو منتخب کیا گیا ہے، جو گزشتہ 85 سال میں پہلی فربہ اور سیاہ فام خاتون ہیں، جسے سرورق کی زینت بنایا جا رہا ہے۔لیزو کو سرورق کی زینت بنائے جانے کے حوالے سے ووگ نے گلوکارہ کا انٹرویو بھی کیا۔ جس میں انہوں نے کھل کر سیاہ فام افراد اور خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ امریکا میں ہونے والے امتیازی سلوک پر بات کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here