سید المدار پاکستان میں فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے اہلیہ کی آخری رسومات میں شرکت سے محروم
نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت سید المدار حسین شاہ کی اہلیہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔سید المدار حسین شاہ جو کہ نیویارک میں مقیم ہیں ، اپنی اہلیہ کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستان جانے سے قاصر ہیں کیونکہ پاکستان میں عارضی طور پر کرونا کی وجہ سے عالمی پروازوں کی آمد و رفت بند ہے۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان ، دوست احباب کی جانب سے سید المدار حسین شاہ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔ سید المدار حسین شاہ جو کہ سوگ میں ہیں، اپنی ہمیشرہ کے پاس ورجینیا چلے گئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کے بعد نیویارک واپس آئیں گے۔