میڈی کیڈ قوانین کے نفاذ پردو ریاستوں کا متنازعہ فیصلہ، ہزاروں مریض متاثر

0
3

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں دو اہم امریکی ریاستیں میسوری اور آئیوا طبی امداد یعنی میڈیکیڈ کے نئے قوانین کے باوجود بعض افراد کو کوریج برقرار رکھنے میں مدد دینے والی خصوصی رعایت قبول نہیں کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے سیاسی نظریات کے ساتھ ساتھ انتظامی مشکلات بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے نافذ ہونے والی نئی وفاقی شرائط کے تحت اس پروگرام کے اہل بعض بالغ افراد کو ہر ماہ کم از کم اسّی گھنٹے ملازمت، تعلیم، رضاکارانہ خدمات یا دیگر منظور شدہ سرگرمیوں میں حصہ لینا ہوگا۔ تمام ان قواعد میں کچھ استثنائ بھی شامل ہیں جن کے تحت ہسپتال میں زیر علاج مریضوں، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد اور زیادہ بے روزگاری والے مخصوص علاقوں کے رہائشیوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ جب کسی علاقے کے رہائشی استثنائ کے اہل ہوں تو انہیں یہ سہولت کیوں نہیں دی جا رہی۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرق کے پیچھے پالیسی سے متعلق نظریاتی اختلافات بھی ہو سکتے ہیں جبکہ ان شرائط کے انتظامی اخراجات اور پیچیدگیاں بھی فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ماضی کے تجربات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ایسی سخت شرائط نافذ ہونے کے بعد ہزاروں افراد کوریج سے محروم ہو جاتے ہیں جبکہ روزگار میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ نہیں کیا جاتا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی شرائط کے باعث بعض افراد ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ کاغذی کارروائی، رپورٹنگ کی پیچیدگیوں یا اہلیت ثابت نہ کر پانے کے سبب بھی صحت کی سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ معاملہ اس لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پروگرام کم آمدنی والے اہل افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والا ایک بڑا سرکاری ذریعہ ہے۔ نئی شرائط کے عملی اثرات اس بات پر مکمل طور پر منحصر ہوں گے کہ انہیں کس طرح نافذ کیا جاتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here