سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

0
37

اسلام آباد (پاکستان نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، وہ ممکنہ طور پر 10 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ، جبکہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا،سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے، سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دورے کے دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، سعودی ولی عہد جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان دورہ پاکستان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here