آئے روز کے احتجاجی مظاہروں ، توڑ پھوڑ، بڑھتے جرائم نے نیویارک کو گھوسٹ ٹائون بنا دیا:صدر
نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو گورنر کومیو کے لاک ڈائون اور معاشی ابتریوں سے تباہ حال گھوسٹ ٹائون قرار دے دیا ہے ، اس بات کا اظہار ٹرمپ کی جانب سے صدارتی مباحثے کے دوران کیا گیا ، انھوں نے کہا کہ جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ طویل لاک ڈائون نافذ کر کے کورونا سے نجات حاصل کی جا سکے لیکن اس سے معیشت کا جنازہ نکل جائے گا ، نیویارک کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے بتایا کہ نیویارک مر رہا ہے ، بڑھتے جرائم کی شرح اور آئے روز کے احتجاج اور ریلیوں نے نیویارک کو گھوسٹ ٹائون میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔