پاکستانی بلال شاہد امریکی شہر لیورمور کا ہیرو قرار

0
237

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کیلیفورنیا کے شہر لیورمور میں پاکستانی نوجوان بلال شاہد کو 72سالہ بزرگ شہری کی جان بچانے پر میئر اور سٹی کونسل کی جانب سے شہر کا ہیرو قرار دے دیا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ دینے کی تقریب لیورمور کے سٹی ہال میں ہوئی جس میں شہر کے میئر ، سٹی کونسل اور پولیس چیف جرمے ینگ سمیت کئی ارکان شریک تھے جبکہ تقریب میں بزرگ شہری کی فیملی بھی موجود تھی، تقریب میں پاکستان نوجوان کو شہر کا ہیرو قرار دیا گیا اور ساتھ ہی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ بلال شاہد کو تعریفی اسناد شہر کے پولیس چیف نے پیش کیں اور اس دوران ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بزرگ شہری کے خاندان کے افراد پاکستانی نوجوان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف بھی پیش کئے۔ بلال شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے ایک جان بچا کر پوری انسانیت کی جان بچائی ہے۔ اپریل میں اہلیہ کے ساتھ کافی شاپ کیلئے نکلا تو بزرگ راستے میں زمین پر گر ے ہوئے تھے اور ان کو آواز دی تو کوئی جواب نہ دیا جس پر ایمرجنسی سروس کو فون کیا۔ ایمرجنسی کال پر آپریٹر نے دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کے ہنگامی طریقہ کار(سی پی آر) دینے کا کہا جس پر میں نے کہا کہ مجھے سی پی آر نہیں دینا آتا جس پر آپریٹر نے مجھے طریقہ بتایا اور میں نے سی پی آر دینا شروع کیا اور چند منٹ بعد ہی طبی عملہ پہنچ گیا تھا۔ واقعہ کے دو ہفتے بعد بزرگ شہری کا خاندان ہمیں تلاش کرتے ہوئے پہنچ گیا تھا اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here