واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران جنگ اور پالیسی فیصلوں سے امریکی معیشت شدید دباؤکا شکار ہوگئی۔ رائٹرز کے تجزیے کے مطابق18ماہ میں امریکی معیشت کو امیگریشن کریک ڈائون، درآمدی محصولات میں اضافے اور ایران جنگ جیسے بڑے عوامل کا سامنا رہا۔ٹرمپ قیمتیں کم کرنے، صنعتی ملازمتیں بڑھانے اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے وعدے پورے نہیں کرسکے، ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس نے مہنگائی اور عالمی سپلائی چین پر دبائو بڑھایا۔








