سعید اجمل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کردی

0
193

لاہور(پاکستان نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔ خواہش ہے کہ اپنے تجربے سے قومی ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ بھی کردار ادا کر سکوں۔ 35 ٹیسٹ میچوں میں 178، 113ایک روزہ میچوں میں 184رہی اور 64ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 85کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے 41سالہ سعید اجمل نے کہا کہ انگلینڈ اور پی سی بی کے لیول ٹو کوچنگ کورس پاس کرچکا ہوں، اب اپریل میں لیول تھری کورس میں شرکت کروں گا۔ ان دنوں اپنی اکیڈمی میں 200زیادہ بچوں کی کوچنگ کر رہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here