”کرونا“ کا مقابلہ ہمیں اتحاد باہمی کے جذبے کے تحت ایک متحد عالمی برادری کے طور پر کرنا ہوگا: شیلا جیکسن

0
216

ہیوسٹن (پاکستان نیوز) خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ تمام± سرحدیں عبور کرکے امریکہ سمیت تمام± دنیا کو اپنی گرفت میں لینے والے وباءمرض کرونا کا مقابلہ± ہم± سب کو ایک متحد برادری کے طور پ±ر امداد باہمی کے جذبے کے ساتھ کرنا ہوگا۔ طاہر جاوید کی طرف سے ہزاروں مقامی مستحق امریکی شہریوں کیلے لاکھوں ڈالرز مالیت کے امدادی سامان کی تقسیم بڑے منظم انداز میں کی گئ۔ شیلا جیکسن نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے کیونکہ اس موذی وائرس کا مقابلہ کرنے کا عمل ایک طویل اور ناہموار سفر کے مترادف ہے۔ پاکستانی نڑاد ممتاز امریکی بزنس ٹائیکون طاہر جاوید کی طرف سے انفرادی طور پر کرونا وائر س سے متاثرہ مقامی ضرورت مند امریکیوں میں لاکھوں ڈالرز مالیت کی امدادی اشیائ کی تقسیم± کیلے منعقدہ فوڈ ڈرائیو کے موقع پر خاتون رکن کانگریس کا طاہر جاوید اور پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی کو امدادی مہم± شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میری درخواست پر طاہر جاوید اور قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے آگے بڑھ کر مدد کی جس پر میں ان کی شکر گذار ہوں۔ طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ± امدادی سرگرمیاں کو شہر کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائیگی۔ قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے کہا کہ± پاکستانی امریکن مخیر افراد امدادی سرگرمیوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here