ایرک ایڈمزکو آئندہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوگا :سروے

0
7

نیویارک (پاکستان نیوز) پروگریسو ڈیموکریٹس کے ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ میئر ایرک ایڈمز اپنے آئندہ الیکشن میں بری طرح شکست سے دوچار ہوں گے ، سروے کے دوران ایرک ایڈمز کو صرف 6 فیصد ووٹ ملے ، دریں اثناء نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو 32 فیصد ووٹوں کے ساتھ پسندیدہ تھے۔سروے کے دوران ایک شہری نے بتایا کہ میئر ایرک ایڈمز جرائم میں کم کرنے میں ناکام رہے ہیں ، ان کی ساری توجہ خود کو ایماندار ثابت کرنے پر مرکوز ہے ، وہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، جبکہ ایک شہری نے کہا کہ کومو میئر کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ وہ شاید اتنا ہی اچھا کام کر سکتا ہے جیسا کہ گیولیانی نے جرائم کو کم کرنے، اور شہر کو وہاں واپس لانے کے لیے کیا جہاں اسے ہونے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here