دمشق(پاکستان نیوز) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر ردعمل، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے پر ردعمل دیا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بشار الاسد اپنے ملک سے بھاگ گئے۔ ولادی میر پیوٹن کی قیادت میں روس اس کا محافظ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے کمزور روس کو اب بشار الاسد کی حفاظت میں کوئی دلچسپی نہیں، روس اور ایران دونوں ہی اس وقت کمزور ہیں۔ نومنتخب صدر نے یہ بھی کہا کہ روس نے یوکرین کی وجہ سے شام میں دلچسپی کھودی ہے، پڑوسی ملک سے جنگ میں 6 لاکھ کے قریب روسی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔