سان فرانسسکو میں قرنطینہ کیلئے لوگوں نے کھلے میدانوں میں ٹینٹ لگا لیے

0
159

شہری انتظامیہ کھانا فراہم کرنے کے ساتھ کورونا سے حفاظتی سامان بھی فراہم کر رہی ہے

نیویار ک (پاکستان نیوز) سان فرانسسکو میں لوگوں نے قرنطینہ کے لیے انوکھا طریقہ دریافت کرتے ہوئے کھلے میدانوں اور پارکنگ کے مقامات پر سنگل ٹینٹ لگا لیے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے ایسے افراد کے لیے کچھ میٹرز کے فاصلے پر ٹینٹ لگانے کیلئے باقاعدہ نشاندہی کی گئی ہے جس پر ایسے تمام افراد جن میں اس کورونا کے حوالے سے خدشات ہیں ، ان ٹینٹوں میں دن اور رات گزارتے ہیں جبکہ ان کے عزیز و اقارب یا وہ خود اپنے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی خود کرتے ہیں لیکن اب شہری انتظامیہ کی جانب سے ایسے تمام افراد کے لیے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ، اس کے ساتھ ان کو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here