نیویارک (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن نے موسم سرما کے دوران افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 20 ہزار اضافی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ، سی این این کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ بائیڈن انتظامیہ پہلی بار موسم سرما کے لیے اضافی 20,000 مہمان کارکن ویزے فراہم کرے گی۔ ڈی ایچ ایس کی جانب سے گرمیوں کے موسم کے لیے دستیاب ویزوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ، Hـ2B ویزا آجروں کو عارضی غیر زرعی ملازمتوں، جیسے زمین کی تزئین، مہمان نوازی اور دیگر صنعتوں کے لیے غیر ملکی کارکنوں کو امریکہ لانے کی اجازت دیتا ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے ایک بیان میں کہا DHS امریکی کاروباروں کے تحفظ اور ایسے مواقع پیدا کرنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے جوقانونی راستے کو وسیع کریں ۔31 مارچ کو یا اس سے پہلے کارکنوں کی تلاش کرنے والے آجروں کے لیے ویزے مختص کیے جائیں گے۔ DHS ہیٹی اور شمالی تکون ممالک ہونڈوراس، گوئٹے مالا اور ایل سلواڈور کے لوگوں کے لیے بھی 6,500 ویزے تیار کرے گا تاکہ امریکہ کو قانونی راستہ فراہم کیا جا سکے۔بیرون ملک سے کارکنوں کو لانے کے لیے آجروں کے لیے ویزا حاصل کرنے کا عمل طویل اور بوجھل ہے اور اس کے لیے وسیع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔موسم سرما اور موسم گرما کے دوران عارضی کارکنوں کے ویزوں کی ایک محدود تعداد جاری ہوتی ہے، غیر ملکی کارکنوں کی بڑھتی ہوئی مانگ چیلنج بن گئی ہے، سکی ریزورٹس بھی اضافی ویزوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔