ریٹائرمنٹ کو پہنچنے والے لاکھوں افراد زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم نکلے

0
129

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچنے والے لاکھوں امریکیوں کے ہاتھ خالی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، عمر کے اس حصے میں پہنچنے والے زیادہ تر شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں، مردم شماری بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 55 سے 66 سال کی تقریباً 50 فیصد خواتین نے 2017 میں کوئی ذاتی ریٹائرمنٹ بچت کی اطلاع نہیں دی، جبکہ 47 فیصد مرد ایک ہی کشتی میں سوار تھے۔ اسی عمر کے گروپ میں، 22 فیصد خواتین کے پاس 100,000 لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ کی بچت تھی، جبکہ تقریباً 30 فیصد مردوں کو یہ سہولیت حاصل تھی۔سنگل افراد کے پاس 60 فیصد بچت موجود تھی جبکہ اس کے مقابلے میں ایک یا دو شادیاں کرنے والوں کے پاس بچت 35 سے 40 فیصد کے قریب سامنے آئی ہے۔ روڈ آئی لینڈ کی 66 سالہ میرین او کونر نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایمرجنسی میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کے پاس مالی وسائل کافی نہیں۔ اس نے اپنا گھر بیچ دیا اور دو دیگر خواتین کے ساتھ ایک چھوٹا گھر خریدا، اس اقدام کو اس نے “زندگی اور موت” میں سے ایک کہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here