ٹرمپ کو جیل میں ڈال کر ہی ججوں پر حملے روک سکتے ہیں، اسٹیل

0
57

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل اسٹیل نے کہا ہے کہ ججوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سابق صدر کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ججوں پر حملے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حیرت ذدہ ہیں کہ سابق صدر کو اس حد تک گرنے کی اجازت کیسے دیدی گئی۔ مائیکل اسٹیل نے تسلیم کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل میں ڈالنے سے ان کے حامی مشتعل ہوں گے مگر ان کا کہنا تھا کہ سن 2024 کے صدارتی امیدوار کا بہت زیادہ لحاظ کیا جاچکا، اب اسے روکنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here