ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں عوام سے 30ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا

0
106

نیویارک (پاکستان نیوز) واشنگٹن پوسٹ نے سابق صدر ٹرمپ کے جھوٹے وعدوں کو پول کھول دیا ، تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے عوام سے 30 ہزار 573 مرتبہ جھوٹ بولا اور غلط اعدادو شمار لوگوں کو بتائے اور ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ، واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے چار سالوں کے دوران اپنے جھوٹے بیانوں سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے جوکہ ان کی ناکام حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار گلین کیسلر کے مطابق ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے پہلے سال کے دوران روزانہ عوام سے 6جھوٹ بولے ہیں جبکہ دوسرے سال میں یہ تعداد 16جھوٹ فی یوم تک پہنچ چکی تھی ، اقتدار کے تیسرے سال ٹرمپ نے عوام سے 22جھوٹ روزانہ کی بنیاد پر بولے ، ٹرمپ کے دور اقتدار کے تیسرے سال ان کے جھوٹوں کی یومیہ تعداد 39 تک جاپہنچی تھی ۔گلین کے مطابق ٹرمپ نے 27 ماہ کے دوران 10ہزار جھوٹ بولے ہیں جبکہ 14 ماہ کے دوران ان کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ چکی تھی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here