نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے سٹیٹن آئی لینڈ کے 33 سالہ میکس روز جوکہ افغان جنگ بھی لڑ چکے ہیں کو فراڈ اور نینسی پلوسی کی کٹھ پتلی قرار دے دیا ، انھوں نے کہا کہ سٹیٹن آئی لینڈ ٹرمپ کا ملک ہے یہ بات سب کو یاد رکھنی چاہئے ، میکس روز ایک فراڈ ہے ، مخالف ہے ، ٹرمپ نے اس دعوے کو بھی سختی سے مسترد کر دیا کہ میکس روز کو ٹرمپ کے خلاف سٹیٹن آئی لینڈ کی اہم شخصیات کی حمایت حاصل ہے ، انھوں نے کہا کہ سٹیٹن آئی لینڈ میرا ملک ہے ، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔