50ہزار پاکستانی عراق میں غیرقانونی مقیم

0
70

کراچی(پاکستان نیوز) 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے عراق میں غیرقانونی طور پر مقیم ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا گیا۔عراق میں اس وقت 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریت کے حامل لوگ غیرقانونی طور پر موجود ہیں، اسی تناظر میں پاکستانی سفارتخانے نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کارروائی کے لیے سفارش کی ہے ، خط میں زائرین کو 2 پاسپورٹس پرعراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پاسپورٹ پر غیرقانونی مقیم پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث ہیں، عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کردیتی ہے ۔راولپنڈی کے ایجنٹس ملازمت کے نام پر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، گروپ میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس مندوب یا امیگریشن کی تحویل میں رہتے ہیں۔خط میں مزید بتایا گیا کہ گروپ کے تمام ارکان کی واپسی کی صورت میں ہی پاسپورٹس واپس کیے جارہے ہیں، وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے سامنے جعلی پاسپورٹس اور ایجنٹس کا معاملہ رکھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here