نیویارک(پاکستان نیوز) امریکہ کیخلاف سائوتھ ایشیائی ممالک روس اور چین کیساتھ مل کر ایک بڑا اتحاد بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مرکزی کردار کو اب نظر انداز کرنا مشکل ہے، صدر بائیڈن اور عمران خان کی انا پرستی نے ایک دوسرے کے درمیان دُوری پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ جہاں ایک طرف صدر جوبائیڈن کی ناکام طرز حکومت کو شدید تنقید بنا رہے ہیں وہیں وہ پاکستان کو روس، چین گروپ میں دھکیلنے کا ذمہ دار بھی قرار دے رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کیخلاف روس اور ایران اتحاد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ روسی صدر اور ایران کے صدر کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ امریکہ کیخلاف وہ مشترکہ طور پر کام کرینگے۔ ایرانی صدر نے یوکرائن ایشو پر روس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق دونوں صدور ایک معاہدے کے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں جس سے اقتصادی اور فوجی تعاون میں اضافہ ہوگا۔