واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ کی معروف میڈیا آرگنائزیشن سی این این بزنس نے غلط معلومات کے تدارک کے لیے ”مس انفارمیشن ” کے نام سے نئے سیکشن کا افتتاح کر دیا ہے جس کے لیے بھرتی کا اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سی این این بزنس کے منیجنگ ایڈیٹر نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کو ”مس انفارمیشن” ڈیپارٹمنٹ کے لیے تین لوگوں کی ٹیم درکار ہے، اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کو ایسے لوگو ں کی ضرورت ہے جوکہ ہر روز کے حساب سے خبروں کا جائزہ لے سکیں جس میں مقامی اور عالمی خبریں شامل ہوں گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غلط معلومات کی بروقت نشاندہی کرنا ہوگی۔