بیروزگاری کی شرح میں اچانک اضافہ

0
119

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں اومیکرون کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بیروزگاری کی شرح ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے ، بے روز گار افراد کی تعداد میں دو لاکھ چھیاسی ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 جنوری تک ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 86 ہزار کے قریب اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 2 لاکھ 31ہزار کے قریب رہی تھی، بے روزگاری کی یہ شرح گزشتہ برس اکتوبر کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ، ڈو جونز کے مطابق بے روزگاری میں 2 لاکھ 25 ہزار کے قریب اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی، 8جنوری تک کے اعدادو شمار کے مطابق 10 لاکھ 64 ہزار شہری بے روزگاری کے حوالے سے امداد حاصل کر رہے ہیں ، گزشتہ برس دسمبر کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 52 سال کی کم ترین سطح 1 لاکھ 88 ہزار کے قریب تھی ، معاشی امور کے ماہر مارک ہیمرک نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے، اب دیکھنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی پیشرفت رہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here