اسلام آباد(پاکستان نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق نے کہا ہے کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کیلئے اپنی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی جس سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔