کرسمس پر گورنر کو میوکی جانب سے کھلونوں، کپڑوں، سکول سٹیشنری و اشیائے ضروریہ کی تقسیم

0
151

بچوں ، بڑوں میں 600کے قریب کھلونے ، سکول سٹیشنری ، کپڑے اور کوٹس تقسیم کیے گئے،پروگرام کے انعقاد سے خوشی ہوئی :گورنر کومیو

نیویارک (پاکستان نیوز)کرسمس سے ایک روز پہلے گورنر کومیو کے زیر اہتمام امدادی پروگرام میں بچوں ، بڑوں میں 600کے قریب کھلونے ، سکول سٹیشنری ، کپڑے اور کوٹس تقسیم کیے گئے ، پروگرام میں اہم حکومتی عہدیداران نے بھی شرکت کی جن میں سینیٹر اینا کپلان ، گورنر اینڈریو کومیو ، کونسل ممبر ویوینا رسل ، ٹائون آف نارتھ کے کلرک وینی وینک ، بشپ لوئینل ہاروری سمیت دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر کومیو نے کہا کہ کامیاب ایونت کے انعقاد پر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ، ہم نے کرسمس کی خوشیاں لوگوں کے ساتھ بانٹی ہیں اور ان میں 600 کے قریب امدادی اشیا تقسیم کی گئی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کے کھلونوں اور سکول سٹیشنری کی تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here