مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ اطلس چودھری کے ریسٹورنٹ تندوری میں ادا کی گئی، مرحوم کے عزیزواقارب کے علاوہ اطلس چودھری کے قریبی احباب کی شرکت
کمیونٹی کی اطلس چودھری سے تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت
شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگولینڈ میں ممتاز ومعروف کاروباری شخصیت اور تندوری ریسٹورنٹ کے روح رواں اطلاس چودھری کے والد محترم چودھری محمد نواز جمعرات 21مئی کو اپنے آبائی شہر کھاریاں(پاکستان) میں بوجہ طویل علالت خالق حقیقی سے جاملے۔اناللہ واناالیہ راجعون، مرحوم چودھری محمد نواز نے70سال کی عمر پائی۔مرحوم کے سوگواران میں تین بیٹے ایک بیٹی اولادوں کی اولادیں اور احباب شامل ہیں۔مرحوم کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری حلقوں میں رنج کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے صاحبزادے اطلس چودھری کے تندوری ریسٹورنٹ میں شب جمعہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مرحوم کے لواحقین، اعزہ واقرباءاور اطلس چودھری کے قریبی احباب نے شرکت کی اور مرحوم چودھری محمد نواز کی مغفرت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا نیز لواحقین سے تعزیت کے ساتھ صبروجمیل کی دعا کی گئی۔مرحوم کے انتقال پر کمیونٹی کے مختلف شعبوں کے افراد نے بھی اطلس چودھری سے اظہار تعزیت کیا۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو چودھری محمد نواز کے انتقال پر لواحقین کے غم میں شریک ہے۔اور مرحوم کی بخشش آخرت میں اعلیٰ درجات کے لئے دعاگو ہے۔