نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں اوبر ٹیکسی ڈرائیوروں کی تنخواہیں بڑھانے کے کیس میں ایک جج نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے موقف سے شدید اختلاف کیا ہے جس کی رولنگ 19 دسمبر کو تحریری طور پر جاری کی جائے گی ، جبکہ دوسری طرف ڈرائیورز اپنی دوسری ہڑتال کے لیے منظم ہو رہے ہیں، احتجاج کرنیوالے ڈرائیوروں نے موقف اپنایا کہ ہم ٹیکسی اور لیموزین کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قوانین کو فوری طور پر دوبارہ فالو کریں تاکہ ڈرائیوروں کو اپنے اضافے کے لیے مزید ایک دن انتظار نہ کرنا پڑے۔ ڈرائیوروں نے موقف اپنایا کہ اوبر کے لیے بڑی شرم کی بات ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ روکنے کے لیے لاکھوں ڈالر کی قانونی فیس ادا کر رہا ہے جبکہ تنخواہیں نہیں بڑھا رہا ہے ، اوبر کے مطابق وہ مسافروں پر 2019 کے مقابلے میں 48 فیصد زائد خرچ کر رہا ہے ، ڈرائیوروں اور تمام امریکیوں کے لیے، روٹی اور دودھ پچھلے 40 سالوں میں سب سے مہنگے ہیں۔دریں اثنا، ڈرائیوروں کے لیے، کار کے اخراجات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔ نیو یارک سٹی کے علاقے میں، کار سے متعلقہ اخراجات 250% زیادہ ہیں۔