زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ: سٹیٹ بنک

0
128

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24273.6 ملین ڈالر سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بنک اعلامیہ کے مطابق 24دسمبر2021 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24273.6 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ سٹیٹ بنک کے پاس 17855.3ملین ڈالر جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس 6418.3ملین ڈالر تھے۔ واضح رہے کہ24 دسمبر2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 256 ملین ڈالر کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مرکزی بنک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ڈخائر کا حجم 17855.3 ملین ڈالر تک آ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here