نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر خفیہ اہلکاروںکو نکالنے کے لیے ناموںکی فہرست تیار کر لی ہے ، ایکسوز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ڈیفنس سیکرٹری مارک ایسپر ، سی آئی اے ڈائریکتر جینا ہیسپل اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو عہدوں سے ہٹانا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ کچھ دیگر سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیںجن کو ٹرمپ دوبارہ منتخب پر ملازمتوں سے فارغ کر سکتے ہیں۔