نیویارک (پاکستان نیوز) وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے انتخابات قریب آنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ، ان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اہلیت کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا ، اپنے ایک بیان میں میڈوز نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی پوزیشن میں تھی لیکن بدقسمتی سے انھوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں لاکھوں افراد کی زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ، انھوں نے کہا کہ مجھے یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہم اس سلسلے میں بالکل ناکام رہے ہیں جس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔