عمران خان کی امریکہ پر سازش کے الزام کی کہانی کیسے شروع ہوئی؟

0
383

نیویارک (پاکستان نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ کے خلاف سازش کی کہانی نومبر 2021 سے شروع ہوتی ہے جب امریکہ نے برطانیہ میں مقدمے کے شکار ارب پتی اور عمران خان کے قریبی ساتھی عارف نقوی کی حوالگی کا مطالبہ کیا، عارف نقوی سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی فنڈز کے نام پر بڑی رقم منتقل کرتا رہا ہے، اس حوالے سے منی لانڈرنگ کی امریکہ میں تحقیقات کے دوران براہ راست عمران خان کو ملوث کیا جانا تھا اور اس خطرے کو بھانپتے ہوئے عمران خان نے امریکہ کے خلاف سازش کی کہانی کو ظاہری رنگ دیتے ہوئے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عارف نقوی سابق وزیراعظم عمران خان کو 2.1 ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے ، برطانیہ کی جانب سے عارف نقوی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here