کمیونٹی کے تمام شعبوں تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
واشنگٹن(پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن ڈیموکریٹک رہنما عدنان بخاری کے والد جسٹس شریف بخاری گذشتہ دنوں لاہور پاکستان میں انتقال فرماگئے ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا دعا کی یہ تقریب سیفائر ریسٹورینٹ ورجنیا میں منعقد کی گئی اس تقریب میں کمیونٹی کے تمام شعبوں تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جسٹس شریف بخاری مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے پاکستان آئے اور محنت ایمانداری سے جدو جہد کرتے کرتے ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے اور نہائت کامیابی دلیری دیانتداری سے انصاف پر مبنی ججمینٹ دیں اس تقریب میں حاضرین نے جسٹس شریف بخاری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا قران خوانی کے بعد اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے مرکزی رھنما ڈاکٹر نعیم نے دعا کروائی اللہ پاک شریف بخاری صاحب کے جنتالفردوس میں دراجات بلند فرمائیں ان کے صاحبزادے عدنان بخاری عمر بخاری اور دیگر ممبران خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔