جارج کی ہلاکت کی مذمت کرنیوالے تمام شہروں کے پولیس چیفس کومظاہرین ، صحافیوں پر تشدد رکوانا ہوگا
نیویارک (پاکستان نیوز)تمام شہروں کے پولیس چیفس جنھوں نے جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کی مذمت کی ہے کو اپنے اپنے شہروں میں پولیس کی جانب سے مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد کو ہر صورت بند کرانا ہوگا ، پولیس کو صرف مذمت تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اپنی پالیسوں میں مزید تبدیلیاں لانا ہوگی ، خاص طور پر پولیس کو غیر ضروری تشدد اور حراسگی کو ہر صورت بند کرناہوگا ، تمام شہروں اور ریاستوں کے سیکیورٹی سربراہوں کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون پر نظر ثانی کریں اور پولیس کی تربیت میں جارحانہ رویے کو کم کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد مل سکے ۔تمام شہروں میں پولیس آفیسرز بھیڑیوں کی طرح عوام پر ٹوٹ پڑتے ہیں ، مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں ، آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ صحافیوں کو بھی بھرپور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پولیس تشدد کے دوران کسی صحافی اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں کر رہی ہے ، صحافی تو صرف خبروں کی کوریج کیلئے موجود ہیں ، وہ خود مظاہرین تو نہیں ہیں پھر ان کو بلاوجہ کیوں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟ پولیس سربراہوں کو اس سلسلے میں اپنے ماتحت آفیسرز کی تربیت اور ہدایات کی ضرورت ہے ۔