صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا، میئر نے نیشنل گارڈز اور آرمی کی مداخلت ناکام بنا دی ، مظاہرین کا کرمنل جسٹس انچارج اور پولیس کے اختیارات میں کمی کا مطالبہ
واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ) واشنگٹن میں وائٹ ہا¶س کے باہر مظاہروں کا سلسلہ تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے لیکن کسی قدر اب مظاہرے پرامن ہیں۔ واضح رہے جارج فائیڈ کی ہلاکت کے بعد کئی ریاستوں میں لوٹ مار ، تشدد اور جلا¶ گھیرا¶ کے واقعات رونما ہوئے۔ واشنگٹن میں بھی جلا¶ گھیرا¶کا سلسلہ جاری رہا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہا¶س سے باہر آ کر چرچ پہنچنے سے پہلے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے پرامن مظاہرہ شدت میں بدل گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا لیکن واشنگٹن کی میئر نے نیشنل گارڈز اور آرمی کی مداخلت نہ ہونے دی جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈز واشنگٹن کے داخلی راستوں تک ہی محدود رہے۔ مظاہرین نے کرمنل جسٹس انچارج اور پولیس کے اختیارات کم کرنے کی قانون سازی کا مطالبہ کردیااورکہا کہ امریکہ کے آئین کے مطابق سیاہ ، سفید اور امیگرینٹس کو برابری کے حقوق دیئے جائیں ۔ جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث تمام پولیس اہلکارانصاف کے کٹہرے میں پہنچ چکے ہیں۔ اب مظاہرین کے کرمنل جسٹس اور پولیس قوانین میں تبدیلی کے مطالبے کے پورا ہونے کی تواقع کی جا رہی ہے ۔ ان قوانین کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی حکمنامہ جاری کریں گے ۔ واضح رہے کہ کانگریس میں قانون سازی کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی بھی کوشاں ہے۔