پاکستان؛ 100 ملین یورو گرانٹ کا اعلان

0
68

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان اوریورپی یونین نے 100 ملین یوروگرانٹ کے پانچ نئے معاہدوں پردستخط کردئیے۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے گرانٹ معاہدوں پر دستخط کئے۔ یہ معاہدے 2022 کے سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی وتعمیر نو میں مددفراہم کرنے کے ضمن میں یورپی یونین کے عزم کی عکاسی کررہے ہیں۔ وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ یورپی یونین کے نئے معاونتی پیکیج کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں موسمیاتی لحاظ سے موزوں بحالی ہے ، اس معاونت کے بعد سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں می یورپی یونین کی مجموعی معاونت کاحجم 930 ملین یورو سے زیادہ ہو جائے گا۔اس معاونت کے تحت خیبر پختونخوا میں دیہی معیشت اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لائیوسٹاک کے شعبہ کی بحالی پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔ یورپی یونین کی سفیر نے کہاکہ پاکستان اقتصادی بحران اور سیلاب سے بحالی کے اپنے مشکل مرحلے پر قابو پانے میں تنہا نہیں ہے۔ یورپی یونین خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز کی زندگیوں کو پائیدار طور پر بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here