ورلڈ آرڈر کو تبدیل کرنے کیلئے یوکرائن پر حملہ کیا، روسی سفیر کا اعتراف

0
443

واشنگٹن( پاکستان نیوز) امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ روس نے ورلڈ آرڈر کو تبدیل کرنے کے لیے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کی اس وقت امریکہ اور نیٹو عالمی قوتیں ہیں ان کے اثر کو زائل کرنے اور اپنی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ انہوں نے اپنے ملک کے خصوصی فوجی آپریشن کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مغرب کے بڑھتے ہوئے تسلط کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم اس عالمی نظام کو تبدیل کرنے کے بارے کوشش کر رہے ہیں جو سوویت یونین کی تحلیل کے بعد نیٹو ممالک کے ذریعہ امریکہ نے بنایا تھا، ہمارے خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد نیٹو کی بے تحاشا توسیع اور عالمی سطح پر امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے مکمل تسلط کی جانب بلا روک ٹوک مہم کو ختم کرنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ یوکرین ، نیٹو کا رکن بنے۔ ہم نہیں چاہتے کہ امریکہ یا نیٹو کے دیگر ممالک اس کو ہمارے خلاف استعمال کریں اور یہ ملک روسی فیڈریشن کے خلاف ان کا اتحادی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here