معاشرتی انصاف کے رحجان کو آگے بڑھانے کیلئے”ایکویٹی ایکشن پلان” ترتیب

0
477

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن کی جانب سے معاشرتی انصاف پسندی کے رحجان کو آگے بڑھانے کیلئے 90 سے زائد ایجنسیوں نے ”ایکویٹی ایکشن پلان” ترتیب دیدیا ہے جس کی مدد سے معاشرے میں سدھار کی کوشش کی جائے گی ، جو بائیڈن کی ڈومیسٹک پالیسی کونسل کی ڈائریکٹرسوسن رائس جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے زیر اہتمام ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران ایجنڈے میں توسیع کریں گی، بائیڈن اس پروگرام میں حصہ نہیں لیں گے،وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے واشنگٹن ایگزامینر کو بتایا کہ یہ ایکشن پلان صرف “نسلی مساوات” کو آگے بڑھانے کے بارے میں نہیں ہیں اور خاص طور پر دیہی اور شہری علاقوں میں معاملات کو معمول میں لانے کیلئے بھی ضروری ہے۔ایکویٹی کو آگے بڑھانا ایک سال کا منصوبہ نہیں ہے یہ ایک نسلی وابستگی ہے جس کے لیے تمام کمیونٹیز کے ساتھ تعاون یافتہ قیادت اور شراکت کی ضرورت ہوگی۔ یہ منصوبے آگے بڑھنے کا ایک اہم قدم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here