ایشیائی تارکین کیخلاف نفرت آمیز واقعات میں 339فیصد اضافہ ہوا

0
112

نیویارک (پاکستان نیوز)ایشیائی تارکین کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں ڈرامائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نیویارک پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی تارکین کیخلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے ، کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، سان برنارڈینو میں سینٹر فار دی سٹڈی آف ہیٹ اینڈ ایکسٹریمزم کی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 کے دوران ہر 1000,000 افراد پر پولیس کے ذریعہ سب سے زیادہ نفرت انگیز جرائم رپورٹ ہوئے۔ ابتدائی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ 2021 میں ایشیائی امریکی مخالف نفرت پر مبنی جرائم میں 339 فیصد اضافہ ہوا۔2021 میں کل 91 نفرت انگیز جرائم کے واقعات ہوئے ، 23 واقعات میں ایشیائی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم ضلع کے ایک علاقے میں مرکوز نہیں ہیں کیونکہ بہت سے ایشیائی میری لینڈ یا ورجینیا میں رہتے ہیں لیکن ڈی سی میں اپنے کاروبار رکھتے ہیں، جہاں مقامی نفرت انگیز جرائم اکثر ہوتے ہیں۔2020 سے 2021 تک نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here