بھارت میں جمہوریت ختم ہے، راہول کی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں

0
2

واشنگٹن(پاکستان نیوز) بھارتی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی حکومت کی کرپشن سمیت دیگر اہم ایشوز امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کے سامنے اْٹھا دیے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ مودی حکومت کرپشن کے گراف میں سرفہرست ہے، اپوزیشن جماعتوں سمیت اقلیتوں پر ہونے والے مظالم نے وزیراعظم نریندر مودی کا بھیانک چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکی کانگریس کے اراکین براڈلی جیمز شرمین، جوناتھن جیکسن، روکھنہ راجہ کرشنا مورتی، باربرا لی، جیسسس گا رشیا، الہان عمر، ہینک جوہانسن، پامیلہ جے پال اور جان شکوسکی سے خصوصی ملاقاتوں میں راہول گاندھی کا مذید کہنا تھا کہ بھارت کو انتہا پسند ملک بنانے کی سازش ہو رہی ہے مودی حکومت انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے منشور کو ملک کا آئین بنانا چاہتی ہے اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے تو سمجھ لیں کہ بھارت میں جمہوریت کا خاتمہ ہو جائے گا اور انتہا پسند جماعتیں اْس خطے کا امن چھین لیں گیں۔ راہول گاندھی نے امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈونلڈ لْو سے بھی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اْن کی جماعت امریکہ کے ساتھ بامعنی بات چیت کی حمایت کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈونلڈ لْو آئندہ چند روز میں بھارت اور بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے ہیں اْن کے دورہ بھارت سے قبل راہول گاندھی سے ملاقات کافی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here