وائٹ ہاؤ س نے ٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش ناکام بنا دی

0
125

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز ) وائٹ ہائوس حکام نے کہاہے کہ وائٹ ہاوس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر دینے کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی، امریکی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے وائٹ ہاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹرمپ کے لیے ریسین نامی زہر کا ایک پیکٹ قبضے میں لیا، یہ پیکٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔ امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس اس زہریلے پیکٹ کی تحقیقات کر رہی ہیں، اس پیکٹ میں زہریلا ریسین مواد موجود ہے ، تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ پارسل کینیڈا سے بھیجا گیا تھا۔ کینیڈا کی پولیس نے ٹرمپ کو لکھے گئے خط اور پارسل کے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اس کے علاوہ زہر کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ وائٹ ہائوس کے لیے تمام میل پیغامات ترتیب دینے کے بعد اور وائٹ ہاس پہنچنے سے پہلے ایک آف سائٹ تنصیب میں جانچ پڑتال کی گئی اور زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ریسین ایک انتہائی زہریلا مرکب ہے جسے پہلے بھی متعدد “دہشت گردانہ ” کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔اس کا استعمال پاڈر ، دانے دار یا دھوئیں کی شکل میں ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here