نیویارک (پاکستان نیوز) ڈرامہ سیریز یوفوریا میں شاندار اداکاری کرنیوالی زینڈیا بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔ایمی کو ٹی وی انڈسٹری میں دنیا کا سب سے معتبر ترین ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔24 سالہ زینڈیا نے نہ صرف ایوارڈ لینے والی کم عمر ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ بھی ہیں۔ایوارڈ جیتنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ میری فیملی ہیں، انہوں نے مزید کہا مجھے پتہ ہے ہمارے ٹی وی شوز کے حوالے سے اچھی مثالیں قائم نہیں کی جاتیں لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس میں نوجوانوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔