ہتھیاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

0
165

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امریکہ میں جاری لاک ڈاﺅن کے دوران ہتھیاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، ملک کی 20سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہتھیاروں کی فروخت 3.7ملین کے قریب رہی ، صرف مارچ کے مہینے کے دوران ایف بی آئی کے آن لائن سسٹم نے 3.7ملین ہتھیاروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا ہے جوکہ امریکہ کی بیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہتھیاروں کی خریداری کی گئی ہو ، کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سپر مارکیٹس اور گھروں میں بھوکے لوگوں کی جانب سے دھاوں اور حملوں کے خوف کے پیش نظر امریکی شہریوں کی اکثریت نے اپنے دفاع کے لیے بڑی تعداد میں ہتھیار خریدے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here