ٹرمپ مباحثے میں ذاتی تنقید کی بجائے مسائل پر بات کریں؛سینیٹرز

0
197

نیویارک (پاکستان نیوز) ری پبلیکنز سینیٹرز نے صدارتی امیدوار ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حریف جوبائیدن کو شخصی تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے مسائل پر پالیسیوں کا واضح اعلان کریں ، عوامی مسائل کے متعلق جامع حکمت عملی کا اعلان انتخابات میں فتح کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے ۔سینیٹر مائیک برون نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کو بائیڈن اور ہنٹر پر تنقید کی بجائے ہیلتھ ، معیشت اور بے روزگاری پر پالیسی بیان دینا چاہئے اور بالکل بھی شخصی تنقید کی طرف نہیں آنا چاہئے ۔سینیٹر جان تھون نے کہا کہ ٹرمپ کو خود کو شخصی تکرار سے باہر نکالنا ہوگا اور ملکی مسائل کے حوالے سے پالیسی بیان کو اپنی بحث کا حصہ بنانا چاہئے ۔واضح رہے کہ قومی سروے میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر 10 پوائنٹس سے سبقت حاصل ہے اور وہ مشی گن ، پنسلووینیا ، ایری زونا اور دیگر ریاستوں سے سبققت حاصل کر رہے ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here