نیویارک (پاکستان نیوز) میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹول ادا نہ کرنے والی 44گاڑیوں کو ضبط کر لیا جن میں ایک رینج روور بھی شامل ہے جس کے ذمہ 52ہزار ڈالر ٹول واجب الادا تھا، تمام ضبط کی گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتار لی گئی ہیں، میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور سی ای او جانو لیبر نے کہا کہ دوبارہ مجرموں کو صرف سمن سے زیادہ سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، گاڑیوں کو کھینچا جا سکتا ہے اور جعلی پلیٹوں والے ڈرائیوروں کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جانو لیبر نے کہا کہ لوگ بنا ادائیگی کیے سفری سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں جوکہ غلط ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے ، نیویارک والے اسے برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔رواں برس مجموعی طور پر 2ہزار 705 گاڑیوں کو روکا گیا ، 1880گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی،