بھارت نے یورپ‘ ملائشیا‘ ترکی سمیت کئی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

0
215

 

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یورپی ممالک، برطانیہ، ترکی، ملائیشیا، افغانستان و فلپائن سے ا?نے والے شہریوں پر ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔بھارت میں 17 مارچ کی صبح تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 199 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی تین تک جا پہنچی ہے۔بھارت میں رواں ہفتے کورونا وائرسز کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں ا?یا ہے، جہاں کئی شہروں اور کچھ ریاستوں میں بھی پہلے کورونا وائرس کے کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (ا?ئی پی ایل) کو پہلے ہی موخر کردیا گیا تھا جب کہ ا?ئیفا فلم ایوارڈ سمیت دیگر تقریبات بھی موخر یا منسوخ کردی گئی تھیں۔رواں ہفتے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اب بھارتی حکومت نے یورپ، برطانیہ، ترکی، ملائیشیا، فلپائن اور افغانستان سے ا?نے والے افراد کی ملک میں داخلہ پر پابندی عائد کردی۔دی اکانامکس ٹائمز کے مطابق بھارت نے نہ صرف یورپ، برطانیہ و ترکی جیسے ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلہ ہونے پر پابندی عائد کردی بلکہ بیرون ممالک رہنے اور وہاں کی شہریت رکھنے والے بھارتی افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین، یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن ارکان ممالک کے افراد سمیت برطانیہ و ترکی کے شہریوں سمیت بیرون ممالک شہریت رکھنے والے بھارتی افراد کا بھی 18 مارچ سے بھارت میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here