جرمن چانسلر کا کرونا کی روک تھام کے لیے یورپی سربراہ کانفرنس بلانے کا اعلان

0
203

 

برلنر(پاکستان نیوز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی یورپی ممالک سربراہ کانفرنس کا انعقاد کریں گی،جس کا مقصد پوری دنیا میں وبائ کی طرح پھیلنے والے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ یہ کانفرنس ا?ن لائن منعقد کی جائے گی اور تمام رہنما اپنے اپنے مقامات سے سکائپ سروس کے ذریعے حصہ لیںگے۔فرانسیسی خبر رساں کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ کرونا ایک خوفناک عالمی وبائ کی شکل اختیار کرچکا ہے، اس کی روک تھام کے لیے یورپی قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔انجلا مرکل نے کرونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کم کرنے کی کوشش میں سماجی مواصلات کو محدود کرنے سے متعلق اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا کے ملکی معیشت پر اثرات کم کرنے کی کوشش کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here