اہل فلسطین دعا کے مستحق ہیں جہاں کھانا اور پانی تک نہیں ، خطبہ حج

0
10

مدینہ منورہ (پاکستان نیوز)20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی موجودگی میں مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے فلسطنی بھائیوں کے کیے خوب دعائیں کریں جو مصیبتوں میں ہیں جہاں کھانا، پانی اور امن نہیں ہے۔شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، پیغمبر کی عزت کرنے والوں نے فلاح پائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدۖ کو رحمت بنا کر بھیجا، جن لوگوں نے پیغمبر ۖکی عزت کی، ایمان لائے اور اس نور الہیٰ کی پیروی کی جو نازل ہوا، وہ ہی کامیاب لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ رسولۖ نے فرمایا کہ اے لوگو، میں اللہ کا رسول ہوں، جس کے ہاتھ میں ساری کائنات ہے، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، وہ برحق ہے، اس پر ایمان لاؤ، اے لوگوں اللہ سے ڈرتے رہو اور اس دن سے ڈرو جس دن والد بیٹے کے اور بیٹا والد کے کام نہیں آئے گا، بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے، تمہیں دنیا کی چمک اور شیطان دھوکے میں نہ ڈال دے۔خطبہ حج میں کہا گیاکہ جو متقی ہے، اس کو دنیا اور آخرت میں بہترین انجام ملے گا، اللہ فرماتا ہے کہ وہ متقی لوگو کو فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے۔اس میں کہا گیا کہ اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، اس دن ڈرو جس کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت قائم ہوگی، اس دن کوئی دنیا کا دھوکہ اور مال و متاع کسی کے کام نہیں آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here