امریکی کمپنیوں کو 100ارب ڈالر نقصان

0
117

نیویارک(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی وجہ سے اب تک امریکی کمپنیوں کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ غیر ملکی ہنر مندوں پر انحصار کرنے والی 500کمپنیوں کو سخت مالی خسارہ کا سامنا پڑ رہا ہے ، ٹرمپ انتظامیہ نے اسی طرح رویہ جاری رکھا تو مزید نقصان ہو گا نان امیگرنٹ جیسے ایچ ون بی اور ایل ون ویزا کے ذریعے امریکہ آنیوالے ہنر مند افراد پر پابندی نے ان کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کی ہے۔دریں اثنائ صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کیلئے انہیں وائٹ ہاﺅس میں دوسری مدت کی ضرورت ہے ،جوبائیڈن کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here