آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کے خلاف دوبارہ مقابلے کیلئے تیار ہوں، بائیڈن

0
151

واشنگٹن (پاکستان نیوز) وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف ران کلین کہا کہ صدر بائیڈن کو توقع ہے کہ آئندہ الیکشن میں ان کا سامنا ممکنہ طور پر دوبارہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو سکتا ہے ، انھوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق کسی قسم کی پیشگوئی کرنے سے قاصر ہوں لیکن امکانات ہیں کہ ایسا ہو ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ صدر بائیڈن 2024 کے انتخابات کے حوالے سے اپنے حریفوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف مکمل تیاری کی جائے اور آئندہ انتخابات میں ان کو کھلا میدان نہ دیا جائے ، انھوں نے کہا کہ 2024 انتخابات کے حوالے سے بات کی جائے تو بائیڈن ٹرمپ سے زیادہ مضبوط امیدوار ہوں گے کیونکہ 2020 میں ٹرمپ کا کردار بہت متاثر کن نہیں رہا ہے ۔2024 انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے بائیڈن کی عمر پر بھی کافی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ 81 برس کی عمر میں کیا واقعی ہی الیکشن لڑنے کے لیے خود کو پیش کریں گے ، اس وقت بائیڈن کی عمر 78برس کے قریب ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here