کورونا سے ہلاک والمارٹ سٹور ملازم کے ورثا نے مقدمہ دائر کر دیا

0
438

 

سٹور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ایوانز کی موت واقع ہوئی ، ورثا کا مقدمے میں موقف

شکاگو (پاکستان نیوز) کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے والمارٹ کے ملازم وینڈو ایوانز کے ورثا نے سٹور مالک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، ورثا نے موقف اپنایا کہ سٹور کی جانب سے کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی وجہ سے وینڈو کی موت ہوئی ہے ، وینڈو ایورگرین پارک میں قائم والمارٹ سٹور میں ملازم تھا ، مرحوم کے ورثا کی جانب سے مقدمہ کُک کاﺅنٹی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سٹور انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو کوویڈ 19 سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے ایوانز کی موت واقع ہوئی ، ورثا نے سٹور مالک سے جانی نقصان پر رقم کا مطالبہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here