یوکرائنی صدر کی جو بائیڈن سے ملاقات میں سیکیورٹی امور پر اہم تبادلہ خیال

0
159

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر واشنگٹن پہنچنے والے یوکرین کے صدر نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات کی۔میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران صدر بائیڈن نے یوکرین کی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرینی صدر کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا 1 ارب 85 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد یوکرین کو فراہم کرے گا، یوکرین کو پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم دیئے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here